🎉🎈🎉🎈🎉🎈🎉🎈🎉🎈

یومِ آزادی پر ینگ ویمن رائٹرز فورم، اسلام آباد چیپٹر اور لاہور چیپٹر نے انعقاد کیا ایک آن لائن پوسٹر مقابلے کا ۔ پوسٹر مقابلے کا تھیم تھا "اک وعدہ اس پرچم سے" ۔

✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨

پوسٹر مقابلے کے جج حسنین اویس صاحب تھے جو کہ تقریباً 12 سال سے پاکستان کے سب سے بڑے آرٹس انسٹیٹیوٹ "نیشنل کالج آف آرٹس" اور پنجاب یونیورسٹی فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ سے منسلک رہے ہیں ۔ بہت سی سولو اور گروپ ایگزیبیشنز کا انعقاد کر چکے ہیں ۔

🎨🔔🎨🔔🎨🔔🎨🔔🎨🔔

رزلٹ اور مقابلے کے منصف حسنین اویس کے تاثرات ۔۔۔

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ یہ مقابلہ جشن آزادی کے حوالے سے منعقد کیا گیا تھا۔
چونکہ آپ سب آرٹس کے شعبہ سے تعلق نہیں رکھتے اس لئیے مقابلے کا کرائیٹیریا *آپ کی وطن سے محبت اور خلوص* کو ٹھہرایا گیا تھا۔ دیکھنا یہ تھا کہ کون سطحی باتوں سے آگے نکل کر وطن کے لئیے حقیقی معنوں میں کچھ کر گزرنے کے جذبات رکھتا ہے۔ **ہمیں آپکے (وطن سے ذاتی طور پر کئیے گئے) وعدوں کا شدت سے انتظار تھا* ۔ (آسان الفاظ میں: لوگ کیا باتیں بناتے ہیں اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا، لیکن آپ *پریکٹیکلی* وطن کے لئیے کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں)۔
آپ سب کی کاوش اور محنت ذاتی طور پر مجھے بے حد پسند آئی۔حقیقی معنوں میں آپ سب انعام کے حقدار ہیں۔

چونکہ مجھے بتایا گیا تھا کہ انعام صرف تین اناؤنس کئے جائیں گے لہذٰا فیصلہ کرنا میرے لئے قدرے مشکل ہو گیا۔ اور میں بار بار مارکنگ کے مرحلے سے گزرا۔ مختلف پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت مشکل سے ان تین ناموں کا اعلان کرنے میں کامیاب ہوا ہوں۔

**پہلا انعام*
بنت الھدی* - ۹ مارکس۔
ایک مکمل پوسٹر، واضح اور صاف وعدہ، مناسب وعدے سے مطابقت رکھتا ہوا ویژول۔
*دوسرا انعام:*
عروج- ۸.۵ مارکس
واضح اور صاف وعدہ، مناسب وعدے سے مطابقت رکھتا ہوا ویژول۔ صرف ریڈایبیلیٹی کی کمی۔ عام انسان سمجھ نہیں پاۓ گا کہ آپ نے اپنی ذاتی خواہش کا اظہار کیا ہے یا صرف پسندیدہ شعر کی تشہیر۔
*تیسرا انعام:*
حنا امین- ۸مارکس۔
واضح اور صاف وعدہ، وعدے سے مطابقت رکھتا ہوا لیکن تھوڑا کمزور ویژول۔ کچھ ریڈایبیلیٹی کی کمی۔

چونکہ میرا تعلق آرٹ کے شعبہ سے ہے لہذٰا میرے لئیے سخت مشکل تھا کہ رنگوں اور ویژولز کو یکسر نظر انداز کر کےصرف وعدوں کی بیس پر مارکنگ کروں۔ پھر بھی جو پوائنٹس مارکنگ کے وقت مدنظر رکھے گئے ان میں وعدوں کو نمایاں اہمیت دی گئی، وہ پوائینٹس درج ذیل ہیں۔
ویژول: یعنی رنگوں اور تصاویر کا استعمال، *۲ نمبر*
(ریڈایبیلیٹی) عام آدمی تک آپ کا پیغام کس حد تک پہنچ رہا ہے۔ *۲ نمبر*
آپکا وعدہ: *۶ نمبر*

اسکے ساتھ ساتھ دو اسپیشل نام بھی اناؤنس کرنا چاہوں گا، ایک وہ نام جن کی طرف سے سب سے زیادہ اینٹریز (*۵*) موصول ہوئیں۔
*عروج* ہم آپکی کوششوں اور جذبات کو خوب سراہتے ہیں۔
دوسرا نام *میمونہ صدف*
میمونہ وہ واحد امیدوار ہیں جنہوں نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔ سب کے بر عکس انہوں نے مینول پوسٹر ارسال کیا۔ جو اپنے آپ میں بہترین ہے اور پہلے انعام کا حقدار قرار پاتا اگر میمونہ یہ واضح کر دیتیں کہ تعلیم عامہ کا فروغ انکی (صرف) خواہش ہے یا وہ ذاتی طور پر اس کے لئیے کوئی کوشش کریں گی۔ یاد رہے مقابلہ آپکے وعدوں کا تھا نا کہ خواہشات کے اظہار کا۔
میمونہ ہم آپ کی بہادری کو تہہ دل سے سراہتے ہیں۔

👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏

یاد رہے ہم ہمیشہ غلطیوں سے ہی سیکھتے ہیں اور سیکھ جانے والا ناکام نہیں کہلاتا۔ میں شرطیہ کہ سکتا ہوں کہ اگر آپ نے غلطیوں سے سیکھ لیا تو اگلے سال انعام یافتہ آپ بھی ہو سکتے ہیں۔
نیک تمنائیں، شکریہ۔
*حسنین اویس-لیکچرر،
کرییٹیو ہیڈ گدرنگ اسٹوڈیو۔

🎉🎈🎉🎈🎉🎈🎉🎈🎉