Event Date: 9th Nov, 2017

ریڈیو پاکستان کی جانب سے یوم اقبال کی مناسبت سے پروگرام

نو نومبر سن دو ہزار سترہ کو ینگ ویمن رائٹرز فورم، اسلام آباد چیپٹر نے ریڈیو پاکستان کی جانب سے یوم اقبال کی مناسبت سے پروگرام 'رابطہ' کے خصوصی مذاکرے میں شرکت کی ۔ فورم کی نمائندگی حنا خان، عمارہ ملک اور رضوانہ بی بی نے کی ۔

پروگرام کی میزبان محترمہ نرگس منصور تھیں ۔

اس موقع پر عمارہ ملک نے گفتگو کرتے ہوئے علامہ محمد اقبالؒ کے اس نظریے پر روشنی ڈالی کہ اقبالؒ قوم کے ہر فرد کو اہم گردانتے تھے اور ان افراد کا اتحاد کسی بھی قوم کی تقدیر بنانے یا بگاڑنے میں بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ جیسا کہ ان کے ان اشعار میں بیان کیا گیا ہے کہ

افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ
اور
فرد قائم ربطِ ملت سے ہے ، تنہا کچھ نہیں
موج ہے دریا میں اور بیرونِ دریا کچھ نہیں

فورم کی ایک اور ممبر رضوانہ بی بی نے علامہ اقبالؒ کی کتاب سے محبت پر گفتگو کرتے ھوئے بتایا کہ اقبال کے نزدیک مرد مومن صرف وہ نہیں جو تلوار لے کے لڑا بلکہ وہ بھی ہے جو اپنے علم کے بل بوتے پر دنیا پر چھا گیا ۔ جیسا کہ اس بات سے دیکھا جا سکتا ہے کہ بارھویں صدی عیسوی تک ﺳﺎﺋﻨﺲ ، ﭨﮑﻨﺎﻟﻮﺟﯽ ، ﻋﻠﻢ ﻃﺒﯿﻌﺎﺕ ، ﻋﻠﻢ ﮐﯿﻤﯿﺎ ، ﺭﯾﺎﺿﯽ ، ﺍﻟﺠﺒﺮﺍ ، ﺟﻮﻣﯿﭩﺮﯼ ، ﻋﻠﻢ ﮨﻨﺪﺳﮧ ، ﻋﻠﻢ ﻓﻠﮑﯿﺎﺕ ، سب میں مسلمان ہی علم کا منبع تھے ۔ لیکن آج کے دور میں مسلم نوجوانان علم سے دور ہونے لگے ہیں اور یہ دیکھ کر دل دکھتا ہے ۔ اور علامہ اقبالؒ جیسا دور اندیش شخص جو کہ پہلے ہی یہ معاملہ بھانپ گیا تھا ، فرماتا ہے

ﻣﮕﺮ ﻭﮦ ﻋﻠﻢ ﮐﮯ ﻣﻮﺗﯽ ، ﮐﺘﺎﺑﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﺑﺎ ﮐﯽ
ﺟﻮ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﻮ ﯾﻮﺭﭖ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﺩﻝ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺳﯿﭙﺎﺭﺍ

حنا خان نے اقبالؒ کے فلسفے کے اپنے پسندیدہ پہلو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقبالؒ کی شاعری آفاقی شاعری ہے ۔ یہ کسی ایک فرد کے ذاتی احساسات کو نہیں بیان کرتی بلکہ ایک عصر ، ایک دور کے حالات بیان کرتی ہے اور یہ زمان و مکان کی حدود میں مقید نہیں بلکہ ہر دور میں اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ۔اور اقبالؒ کی شاعری نوجوانوں کو عمل کی راہ دکھاتی ہے ۔

نہیں تیرا نشیمن قصرِ سلطانی کے گنبد پر
تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں پر

مزاکرہ ایک گھنٹے پر محیط رہا جس کے اختتام پر پروگرام پروڈیوسر انعام سومرو نے فورم کی کارکردگی کو سراہا اور پروگرام میں شرکت پر فورم کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔

ﭘﺮﻭﮔﺮﺍﻡ ﮐﯽ ﻣﮑﻤﻞ ﺭﯾﮑﺎﺭﮈﻧﮓ ﺳﻨﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﺱ ﻟﻨﮏ ﭘﺮ ﮐﻠﮏ ﮐﯿﺠﺌﮯ ۔۔۔
http://www.radio.gov.pk/09-Nov-2017/programme-rabta-iqbal-day-special