Event Date: 11th Nov, 2017
"سچ ٹی وی" کے پروگرام "سچ سویرا" کی براہِ راست نشریات میں شِرکت

ینگ ویمن رائٹرز فورم ، اسلام آباد چیپٹر کی کوفاوُنڈر اور صدر رابعہ بصری کِی زیرِ قیادت فورم کے اسلام آباد چیپٹر کی ممبران میمونہ صدف اور حنا خان نے بروز ہفتہ بتاریخ گیارہ نومبر دو ہزار سترہ کو دس بجے "سچ ٹی وی" کے پروگرام "سچ سویرا" کی براہِ راست نشریات میں شِرکت کی ۔

کوفاوُنڈر اور صدر اسلام آباد چیپٹر، رابعہ بصری نے ینگ ویمن رائٹرز فورم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا کہ اس فورم کا مقصد
نئی خواتین لکھاریوں کی ادبی تخلیقات کو اصلاح کے ساتھ پیش کرنا اور ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں ان کے لئے تربیتی سیشنز کا اہتمام کروا کے انکی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جائے، مختلف فورمز پر انکی تخلیقات کو سامنے لایا جائے اور ادبی رسائل و جرائد میں انکی تحاریر شائع کروا کے انکی ایک پہچان بنائی جائے ۔

فورم ممبر حنا خان نے پروگرام ڈسکشن میں ماوُں کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مائیں ہی ہیں جو بچوں کو مثبت زندگی فراہم کر سکتی ہیں ۔ جبکہ میمونہ صدف کا کہنا تھا کہ ادب معاشرے میں اچھائی کے لیے لکھا جانا چاہیے تا کہ ادب برائے اصلاح کا پہلو نمایاں رہے ۔

ایک گھنٹے کے دورانیہ پر مشتمل یہ پروگرام نہایت مثبت پیغامات کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا ۔ پروگرام کے آخر میں پروگرام اینکر سعدیہ لیاقت نے ینگ ویمن رائٹرز فورم کے مشن اور معاشرے کے لئے تعمیری سرگرمیوں کو سراہا ۔

رپورٹ : میمونہ صدف