Islamabad Chapter’s 6th Event

Event Date: 5th Nov, 2017

اکادمی ادبیات پاکستان میں روزنامہ خبریں کے میگزین کے لئے، میگزین ایڈیٹر کی خصوصی دعوت

آج مورخہ پانچ نومبر دو ہزار سترہ، سہ پہر دو بج کر تِیس مِنٹ پر اکادمی ادبیات پاکستان میں روزنامہ خبریں کے میگزین کے لئے، میگزین ایڈیٹر کی خصوصی دعوت پر "ینگ ویمن رائٹرز فورم، اسلام آباد چیپٹر" کے چنیدہ ممبران کا انٹرویو ترتِیب دِیا گیا ۔

انٹرویو پینل میں درج زیل ممبرز شامِل تھے :- 
رابعہ بصری 
نوشِین قمر 
صفیہ شاہِد 
شفا سجاد 
میمونہ صدف
حِنا خان 
نِیل زہرا

اِنٹرویو میں فورم ، ممبرز کی تخلیِقات ، اور ینگ رائٹرز کے لئے فورم کے کردار اور عملی مدد کے حوالے سے سوالات کئے گئے ۔ ممبران نے بہت مدلل انداز میں سوالات کے جوابات دِیئے اور ینگ ویمن رائٹرز فورم کو اپنے لئے ایک شیلٹر اور پلیٹ فارم بتایا جہاں وہ آزادی سے اپنے تخیل کو الفاظ کا روپ دے کر عملی ترجمانی کرتی ہیں اور ادب کو 'ادب برائے ادب' نہیں بلکہ 'ادب برائے اصلاحِ زندگی' کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔ 
انٹرویو قریباً ایک گھنٹے پر محیط تھا اور مثبت اور تعمیری گفتگو پر نیوز پینل کی طرف سے تمام شریک ممبران کو بہت سراہا گیا۔
رپورٹ : رابعہ بصری