*پوسٹ مارٹم کتاب کی تقریب رونمائی میں ادبی ستاروں نے شرکت کی۔*
اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) نوجوان نسل کے نمائندہ افسانہ نگار عثمان عالم کی کتاب ” پوسٹ مارٹم ” کی تقریب رونمائی ینگ ویمن رائٹرز فورم ، اسلام آباد چیپٹر کی معاونت سے اکادمی ادبیات پاکستان میں منعقد ہوئی۔ پروگرام کی صدارت پروفیسر فتح محمد ملک ، مہمانِ خصوصی ‘حمید شاہد’ اور خصوصی شرکت شاہدہ کاظمی نے کی ۔
کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکائے گفتگو ڈاکٹر صلاح الدین درویش ، حمید قیصر ، فرخ ندیم ، منیر فیاض ، سیمیں خان درانی ، رابعہ بصری اور طیب عزیز ناسک نے اپنے اپنے مقالات پڑھ کر کتاب اور صاحبِ کتاب کی علمی و فنی کاوشوں کو سراہا ۔ یہ تقریب جمعہ کی شام دو گھنٹے تک جاری رہی۔ تقریب میں سینئر ادیبوں کی طرف سے عثمان عالم کی کتاب کو بے حد سراہا گیا۔