نفسیات پر بات

رپورٹ برائے پروگرام نفسیات پر بات:ریحانہ ویبسٹر کے ساتھ

مورخہ 23 ستمبر 2018 بروز اتوار,ینگ ویمن رائٹرز فورم اسلام آباد چیپٹر کی جانب سے قومی و بین الاقوامی سطح پر مقبول نفسیات دان اور سماجی کارکن محترمہ ریحانہ ویبسٹر کے اعزاز میں ایک نشست رکھی گئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی.فورم کی جانب سے محترمہ فرحین خالد, صفیہ شاہد,فاطمہ عثمان,رضوانہ نور,جویریہ خواجہ,شفاء سجاد,رابعہ نثار,طاہرہ غفور نے شرکت کی.اس تقریب کا مقصد لکھاری خواتین کی نفسیات دان ریحانہ ویبسٹر سے ملاقات کروانا اور ان سے گفتگو کے دوران انسانی نفسیات کی مختلف جہتوں کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا تھا.
محترمہ ریحانہ ویبسٹر کا طرہ امتیاز ٹی بی ٹی کے نام سے موسوم ہے,جسے “ٹراما بسٹر تکنیک” کہا جاتا ہے..اس تکنیک کو متعارف کروانے کا سہرا ریحانہ ویبسٹر صاحبہ کے سر ہے.تقریب کے دوران انہوں نے بتایا کہ یہ تکنیک کس حد تک ٹراما کے علاج میں معاون ثابت ہوتی ہے نیز اس سلسلے میں ورکشاپس کے
بارے میں بھی حاضرین کو آگاہ کیا.


مزید براں محترمہ ریحانہ ویبسٹر نے انسانی نفسیات کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے اندر سے ہر قسم کا خوف نکالنا ہےخوف کی کوئی بھی نوعیت ہو وہ ہمیں آگے بڑھنے سے روکتا ہے انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ غلطی کرنے سے کبھی نہ ڈریں…اس ڈر کو پیچھے چھوڑیں گے تو کامیاب ہوں گے.
اس تقریب کے دوران شرکاء نے بھرپور حصہ لیا اور سوال جواب کا ایک جاندار سیشن ہوا جس میں نہ صرف محفل میں موجود بلکہ سوشل میڈیا کے توسط سے ملک کے مختلف حصوں سے ناظرین نے بھی سوالات پوچھے جن کے تسلی بخش جوابات محترمہ ریحانہ ویبسٹر نے نہایت محبت اور توجہ سے دیے..فورم کی صدر محترمہ فرحین خالد کا کہنا تھا کہ “ینگ ویمن رائٹرز فورم نے اس بات کی اہمیت محسوس کی کہ لکھاری بھی فرد واحد سے لے کر تمام معاشرے تک کی نفسیات کو اپنے تئیں سمجھنے کی کوشش میں رہتا ہےلہذا اس اعتبار سے یہ ایک اچھا سیشن رہا جس میں ہم نے بطور لکھاری ذہن میں اٹھنے والے سوالات کے جوابات پائے اور یہ جانا کہ نفسیات کے کون کون سے پہلو ہیں جن پر خامہ فرسائی کی ضرورت ہے…آج کی اس کامیاب نشست کے بعد ہم انشاء اللہ ایسے مزید سیشنز کا انعقاد بھی کریں گے”


پروگرام کے اختتام پر تمام حاضرین کے لیے چائے کا اہتمام کیا گیا.صدر ینگ ویمن رائٹرز فورم اسلام آباد چیپٹر محترمہ فرحین خالد نے مہمان خصوصی کو پھولوں کا تحفہ پیش کیا اور یوں ایک خوبصورت نشست اپنے اختتام کو پہنچی.اس .

خوبصورت اور مفید نشست کی خصوصی رپورٹ سچ ٹی وی کے تعاون سے دنیا بھر میں دیکھی گئی.

رپورٹ: صفیہ شاہد
ترتیب و تدوین :فرحین خالد