سی ڈی آر ایس یوتھ اسلام آباد” کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت پِمز ہوسپٹل میں نادار اور مستحق لوگوں کے لئے افطار دسترخوان کا اہتمام کیا گیا ۔ ینگ ویمن رائٹرز فورم، اسلام آباد چیپٹر کی کوفاوُنڈر رابعہ بصری نے رضاکاروں کے ساتھ بھرپور شرکت کی ۔
“سیو دی اینجلز اینڈ فیریز ” کے بچے بھی پورے جوش کے ساتھ افطار دسترخوان میں ہاتھ بٹاتے رہے ۔ بچوں کی شمولیت کا مقصد یہ تھا کہ بچوں کو عملی طور پر مدد کرنا سکھایا جاسکے ۔ محترمہ مومنہ وحید جن کا تعلق پاکستان تحریکِ انصاف سے ہے اور جو سوشل ورک میں پیش پیش رہتی ہیں، نے بھی اسی جذبے کے تحت اپنے بچوں کے ساتھ بطورِ خاص شرکت کی اور بھرپور حصہ لیا ۔ ملک بھر میں ایسے افطار دسترخوان سجائے جاتے رہیں گے تا کہ سب رمضان المبارک میں افطار کی نعمتوں سے مستفید ہو سکیں ۔

ق