مورخہ 29 جون بروز جمعہ مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد میں تعزیتی تقریب بنام مشتاق احمد یوسفی رکھی گئی جس میں ڈاکٹر نجیبہ عارف ، کشور ناہید ، محمدحمید شاہد ، فتح محمد ملک ، احسان اکبر ، افتخار عارف ، عزیز ابن الحسن اور فریدہ حفیظ سمیت کئی نامور ادیبوں نے شرکت کی ۔
ینگ ویمن رائٹرز فورم ، اسلام آباد چیپٹر کی جانب سے فورم کے اسلام آباد چیپٹر کی صدر فرحین خالد ، جنرل سیکریٹری صفیہ شاہد ، ثنا اکبر اور حنا امین نے شرکت کی ۔
مزاح کے پردے میں معاشرتی دکھوں کو کھولنے والے ماہر مصنف مشتاق احمد یوسفی کی یاد میں سجائی گئی اس تقریب میں تمام شرکائے گفتگو نے محبت و عقیدت کے نہایت خوبصورت موتی پروئے گئے اور ان کے فن اور ان کی فکر کو عقیدت بھرا سلام پیش کیا گیا ۔ مشتاق احمد یوسفی کا نام ان کے کام کی وجہ سے ہمیشہ دنیائے ادب میں زندہ رہے گا ۔

جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے ۔۔۔

اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے ۔ ہنسانے والا جو رلا کر چلا گیا ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا ضرور کیجیے ۔
صفیہ شاہد ، جنرل سیکریٹری ، ینگ ویمن رائٹرز فورم ، اسلام آباد چیپٹر