عالمی اردو فکشن اور انہماک عالمی فورم و جریدہ کے زیر اہتمام منعقدہ جشنِ افسانہ (مقابلہ نشست) 2019 – 2018 میں صدر ینگ ویمن رائٹرز فورم، اسلام آباد چیپٹر فرحین خالد اور افغانستان سے تعلق رکھنے والی ممبر ثروت نجیب نے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے ۔

اس مقابلہ میں پاکستان، ہندوستان اور افغانستان سمیت کئی ممالک کے شرکاء کی جانب سے قریباً دو سو افسانے پیش کیے گئے جن میں سے 85 سلیکشن کے مراحل سے گزر کر شاٹ لسٹ میں جگہ بنا پائے ۔

ینگ ویمن رائٹرز فورم، اسلام آباد چیپٹر اپنی لکھاریوں کو ٹاپ ٹین لسٹ میں منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ یہ ستارے یونہی جگمگاتے رہیں ۔ آمین ۔